تعلیمی منصوبے

مقامی آبادیوں کے لئے تعلیمی منصوبوں میں مدد کرنا انصار فاؤنڈیشن کے کاموں کا ایک اہم حصہ ہے- دورے کے دوران بہت سی آبادیوں میں تعلیم کی بہتر سہولتوں کا فقدان پایا گیا جس کو بہتر کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی-

انصار فاؤنڈیشن نے مالی فنڈ کے ذریے تعلیم کے چند منصوبوں پر کام شروع کیا ہے، جن میں قدرتی آفات سے تباہ شدہ سکولوں کی تعمیرنو کے ساتھ ساتھ غریب اور باصلاحیت طالب علموں کو تعلیمی فیس دینا شامل ہے-

حال ہی میں ہم نے 2010 سیلاب کے نتیجے میں بے گھر ہونے والی ایک آبادی کے لئے ایک مسجد کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا ہے. یہ مسجد ایک پرائمری اسکول، عورتوں کے لیے ایک کمیونٹی سینٹر کے ساتھ ساتھ عبادت کی ایک جگہ کے طور پر استعمال ہوگی.

UK Registered Charity No: 1143725