رہائشی منصوبے

انصار فاؤنڈیشن کا ایک بنیادی مقصد مدد کِیے جانے والے غریب افراد کو خود مختار بنانا ہے. اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے روزگار کے منصوبوں پر کام کیا جاتا ہے. سب سے پہلے ان افراد کو چنا جانا ہے جو حقیقی طور پر مستحق ہوں اور امداد کو روزگار میں لگانے کا صحیح جذبہ رکھتے ہوں. اس کے بعد انصار فاؤنڈیشن ضروری اشیا کی خریداری میں مدد فراہم کرتا ہے تا کہ وہ افراد اپنا روزگار شروع کر سکیں.

سیلاب میں ضایع ہو جانے والے سامان کی خریداری میں مدد، نا قابل اعتبار اور مہنگی پبلک ٹرانسپورٹ پرمزدوروں کا انحصار ہٹانے کے لئے سائیکلیں فراہم کرنا انصار فاؤنڈیشن کے چند پرانے منصوبے ہیں. 2012 میں ہم نے کوئٹہ میں ایک مقامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر بیواؤں کو 45 سلائی مشینیں مفت تقسیم کی تا کہ وہ سلائی میں مہارت حاصل کریں اور اس کے ذریعے اپنے خاندان کی مدد کر سکیں.

ہمیں امید ہے کہ ان منصوبوں میں حقیقی مستحقین کی امداد کی جائے اور ان کو اس درجے کا خود مختار بنایا جائے کہ وہ کسی اور کے محتاج نہ رہیں.

UK Registered Charity No: 1143725