فلاحی کام

انصار فاؤنڈیشن قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی کام کرتا ہے. آغازسے ہی انصار فاؤنڈیشن نے زلزلہ متاثرین، سیلاب متاثرین، اورپاکستان کے شمالی علاقوں میں کی گئی فوجی کاروایئوں سے متاثرہ افراد کی مدد کی ہے.

امدادی کام بنیادی ضروریات، جسے کھانا اور لباس، کے پیکجوں کی تیاری اور متاثرہ امدادی کام بنیادی ضروریات، جسے کھانا اور لباس، کے پیکجوں کی تیاری اور متاثرہ افراد تک ان کی ترسیل پر مشتمل ہوتا ہے. یہ ضرورت کا سامان اسلام آباد سے خریدا جاتا ہے اور اس کی نقل و حرکت کا بھی مناسب انتظام کیا جاتا ہے. خاص طورپر ایسے علاقے منتخب کیئے جاتے ہیں جو بڑے شہروں سے دور ہوں جہاں غیر سرکاری تنظیمیں اور سرکاری مدد کم سے کم ہوتی ہے ۔

کھانا، کپڑا اور ادویات کے علاوہ بعض افراد کو رقوم بھی عطیہ کی جاتی ہیں تاکہ وہ اس کو اپنے علاج معالجے اور بازار سے ضرورت کا سامان خریدنے میں خرچ کرے، جو اس کے بہت سے ضروری مسائل کا حل ہوتا ہے.

انصار فاؤنڈیشن کے تحت کیے گئے دوروں کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

  • 2007 کے زلزلے کے بعد کوئٹہ کا امدادی دورہ
  • 2009 میں سوات اور باجوڑ میں فوجی کاروایئوں کے بعد امدادی دورے
  • 2010 کے تباہ کن سیلاب کے بعد سوات اور ارد گرد کے علاقوں کے امدادی دورے
UK Registered Charity No: 1143725