پانی کےمنصوبے

آج کل کے جدید دور میں غیر محفوظ پانی اور حفظان صحت کے بنیادی اصولوں کا فقدان انسانی ہلاکتوں کا ایک بہت بڑا سبب ہے جو جنگوں سے ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ ہے, اور 80 فیصد بیماریوں کا ذمہ دار ہے. اس سے خاص طور پر پانچ سال سے کم عمر کے بچے غیرمحفوظ ہیں.

محفوظ پانی کی فراہمی میں کمی پاکستان کے کم وسائل والے علاقوں میں عام ہے. یہ کمی بیماریوں کے علاج معالجے کی صورت میں مقامی وسائل اور خیراتی اداروں پر اضافی بوجھ ڈالتی ہے حالانکہ محفوظ پانی کی فراہمی اور بنیادی حفظان صحت کی تعلیم کے ذریعے ان بیماریوں سے آسانی سے بچا جا سکتا ہے. پانی کی کم دستیابی اس علاقے کی خواتین اور بچوں پر ایک اضافی ذمہ داری ڈال دیتی ہے, اور دور دراز سے پانی لانے میں ان کا کافی وقت اور توانائی خرچ ہوتی ہے.

 

 

محروم علاقوں میں محفوظ پانی کی فراہمی کو انصارفاؤنڈیشن نے اپنی اہم ترین ترجیحات میں شامل کیا ہے. دیگر تنظیمیں جسے الخدمت فاؤنڈیشن جو کہ پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں پہلے سے کام کر رہی ہے. انہوں نے بھی اس بات کو اہم ترین قرار دیا ہے، خاص طور پر سیلاب کے بعد، اور اس بات پر مقامی اساتذہ اور ڈاکٹروں نے بھی بہت زور دیا ہے.

UK Registered Charity No: 1143725