رمضان فوڈ پیکج

ماہ رمضان کے لئے مانسہرہ میں ہمارے کورڈینیٹر کے ذریعے 50 افراد/خاندانوں میں خوراک پیکج کی تقسیم کے لئے منتخب کیا گیا۔ انتخاب کا معیار یہ رکھا گیا: ان کی آمدنی، گھر کے افراد کی تعداد، اور کیا واقعی وہ خود روزہ رکھتےہیں۔ اس طرح 50 افراد کو منتخب کیا گیا۔ بچوں کے ساتھ بیواؤں کو ترجیح دی گئی۔

فوڈ پیکج حاصل کرنے والوں کے نام کی تفصیلی فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

ہر فوڈ پیکج مندرجہ ذیل اشیاء پر مشتمل ہے:

  • گندم کا آٹا
  • گھی
  • چینی
  • دال چنا
  • لال لوبیا
  • کھجور
  • بیسن
  • نمک
  • چائے کی پتی
  • روح افزاء

ہر فوڈ پیکج 5 سے 6 افراد کے ایک خاندان کی 15 دنوں کے لئے کفالت کرنے کے لئے موزوں ہے۔

 

تصاویر

UK Registered Charity No: 1143725